• news

سبزہ زار میں بیروزگاری سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کر لی

لاہور (نامہ نگار) سبزہ زار کے علاقے میں 26 سالہ نوجوان سمیع اﷲ نے بیروزگاری سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کرخودکشی کر لی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن