ڈاکوؤں کی گن پوائنٹ پر وارداتیں‘ لاکھوں روپے لوٹ لئے
لاہور(نامہ نگار)شہر میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے ، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ڈاکوؤں نے گارڈن ٹاؤن میں جمیل طاہر کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر22لاکھ ، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان،برکی میں شہزاد سے 3 لاکھ 40 ہزار اور موبائل فون،غازی آباد میں انور سے 3 لاکھ اور موبائل فون،مصطفی آباد میں ارسلان سے 2 لاکھ 40 ہزار اور موبائل فون،فیکٹری ایریا میں شہباز سے 2 لاکھ ،مناواں میں منور سے 75ہزار اور موبائل فون، مصطفی آباد میں دانش سے 55ہزار اور موبائل فون ، ٹاؤن شپ میں نعمان سے 70ہزار اور موبائل فون، چوہنگ میں صغیرسے 10ہزار اور موبائل فون ، اسلام پورہ میں ذوالفقار سے 20ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ۔چوروں نے باٹاپور میں عمر رحمن کے گھر کے تالے توڑ کر 5 لاکھ 10ہزار کے زیورات اور نقدی چوری کرلی ۔چوروں نے فیصل ٹاؤن،ہنجروال، غازی آباد، غالب مارکیٹ اور برکی سے 4 کاریں،مزنگ سے رکشہ جبکہ کاہنہ، اسلام پورہ، لوئرمال، شفیق آباد، مصری شاہ، باغبانپورہ، شاہدرہ، بھاٹی گیٹ، نولکھا، مصطفی ٹاؤن، مزنگ، نصیر آباد، راوی روڈ اور شیراکوٹ سے 13 موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔