• news

فرانزک سائنس ایجنسی نے ڈی آئی جی شارق جمال کی پر اسرار موت کا معمہ حل کر لیا

لاہور( این این آئی)پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے ڈی آئی جی شارق جمال کی پر اسرار موت کا معمہ حل کر لیا ، اعلیٰ پولیس افسر کی موت کی وجہ ممنوعہ ادویات کا استعمال بتایا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ڈی آئی جی شارق جمال کی ایک فلیٹ سے لاش برآمد ہوئی تھی جبکہ پولیس نے ایک خاتون اور مرد کو حراست میں لیا تھا۔ پولیس افسر کی موت کا معمہ حل کرنے کیلئے اعلیٰ سطح پر تحقیقات جاری تھیں ۔اس سلسلہ میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی بھی خدمات حاصل کی گئیں جس نے اس معمہ کو حل کر دیا ہے ۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی شارق جمال کی موت ممنوعہ ادویات کی وجہ سے ہوئی ہے ۔مزید بتایا گیا ہے کہ شارق جمال کے دل کی تین شریانیں پہلے ہی بند تھیں اور اس کے ساتھ ممنوعہ ادویات کی زیادہ مقدار کارڈیک اریسٹ کا باعث بنی جس سے ان کی موت واقع ہو گئی ۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ انہیں کسی قسم کا زہر دیا گیا نہ ہی ہی جسم پر کسی طرح کے تشدد کے نشانات موجود تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن