امریکہ کے شہر پٹسبرگ میں بارودی سرنگ دھماکا، 5 افراد ہلاک،متعددزخمی
واشنگٹن(این این آئی)امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر پٹسبرگ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں باپ، بیٹے سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق دھماکے سے 3 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ ایک درجن سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔3 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔آگ پر قابو پانے کے دوران 57 فائر فائٹرز کی حالت بھی غیر ہوگئی جنہیں موقع پر طبی امداد دی گئی۔امریکی حکام کا کہنا تھاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔ پٹسبرگ میں 15 سالوں کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔