• news

لاہور پولیس رول آف لائ‘ قانون کی پاسداری یقینی بنارہی ہے:ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ لاہور پولیس رول آف لاء پر عملدرآمد کیساتھ ساتھ قانون کی پاسداری یقینی بنارہی ہے۔سوشل میڈیا پر ارسلان نسیم نامی شہری کے بارے میں پوسٹ جس میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ دوران ریڈ پولیس کے تشدد سے ارسلان کے والدجاں بحق ہوئے، جو محض پروپیگنڈا،من گھڑت اور حقائق کے منافی ہے۔سید علی ناصر رضوی نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ ارسلان نسیم تھانہ گلبرگ کے مقدمہ نمبر1271/23میں گرفتارہوا تھاجو بعد ازاں جوڈیشل کیا گیا۔ملزم 9 اگست2023 کو اے ٹی سی سے برضمانت رہا ہوا،تاہم ملزم مقدمہ نمبر 846/23مورخہ10 مئی 2023بجرم 382/341/147/149ت پ تھانہ ریس کورس میں بھی مطلوب تھا۔جس کی زیر دفعہ 160ض ف دو مرتبہ طلبی کی گئی،مگر ارسلان نسیم طلبی کے باوجود الصالتاََ حاضر نہ ہوا۔تعمیل کی غرض سے پولیس پارٹی مورخہ10/11اگست کی رات کو ملزم ارسلان کے گھر گئی مگراْس کے گھر پرتالا لگا ہوا تھا لہٰذاپولیس پارٹی واپس آگئی۔واضح رہے کہ ایک مقدمہ میں ضمانت کسی دوسرے مقدمہ میں قانونی طور پر قابل قبول نہیں ہوتی۔ دوران ریڈ تشدد کا واقعہ پیش نہ آیا ہے اور ملزم کے والدکی طبعی موت واقع ہوئی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن