آزاد کشمیر میں سیر کیلئے گئے جاں بحق ہونیوالے تین افراد آبائی علاقہ میں سپردخاک
نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)آزاد کشمیر میں گراٹہ پار کشمیر کے مقام پر آبشار سے پاؤں پھسلنے کے باعث گرکر جاں بحق ہونے والے تین افراد آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردخاک ‘ 36 سالہ اویس عرف رمضان اور اس کے بیٹے 10 سال فیضان کی تدفین نارنگ منڈی جبکہ 32 سالہ شرافت علی شاہ کہ تدفین نارنگ منڈی کے سرحدی گاؤں بریارکہنہ میں کی گئی نارنگ منڈی سے آزاد کشمیر دوستوں کے ساتھ سیرکوگئے شرافت شاہ‘ اویس اور اس کا بیٹا فیضان آبشار میں نہانے کیلئے گئے کہ 10 سالہ فیضان کاپاؤں پھسلااور وہ نیچے گر گیا جسے بچانے کیلئے باپ اویس اور اس کے دوست شرافت نے بھی دوڑ لگائی دونوں کے پاؤں پھسلے اور موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے ۔