• news

شیخوپورہ: مریضوں کیساتھ بدتمیزی ‘ غیر حاضری پر 5 ڈاکٹر معطل

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مریضوں کو سرکاری ہسپتال میںچیک اپ کرنے کی بجائے پرائیویٹ ہسپتال میں بلوانے اور مریضوں کیساتھ بدتمیزی ، خواتین کیساتھ ناروا سلوک کرنے اور غیر حاضری پر 5 ڈاکٹروں کو معطل کر دیا گیا بتایا گیا ہے کہ جشن آزادی کی ریلی کے دوران نوجوان عبداللہ کا پائوں گاڑی کے ٹائر کے نیچے آکر زخمی ہوگیا جس کو پر ڈی ایچ کیوہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹر حافظ تنویر اسلم نے چیک اپ کے بعد عبداللہ کے ورثاء سے کہاکہ ابھی آپریشن کرانا ہے تو اسے میرے پرائیویٹ ہسپتال لے آئیں اور ایک لاکھ روپے کے عوض آپریشن ہوجائیگا وگرنہ لاہور ریفر کردیتا ہوں ورثاء نے منت سماجت کی کہ آپریشن شیخوپورہ ہسپتال میں ہی کردیں مگر ڈاکٹر نہ مانا جس پر ورثاء نے احتجاج کیا تو ایک اور خاتون نے احتجاج شروع کردیا کہ اسی ڈاکٹر نے ان سے 35 ہزار روپے لیے ہیں معلوم ہوا کہ ڈاکٹر حافظ تنویر اسلم نے مصطفی اوٹیاںنامی شخص کو اپنا کار خاص بنا رکھا ہے۔ مریضوں کے ورثاء کے احتجاج پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے 5 ڈاکٹروں کومعطل کر کے سیکرٹری آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ رابطہ کرنے پر ڈاکٹر حافظ تنویر اسلم نے بتایا کہ پرائیویٹ ہسپتال میں ہم فارغ ٹائم بیٹھتے ہیں وہاںپر آپریشن کی تمام سہولیات ہیں اس لیے مریض سے وہاں آنے کو کہا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن