ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ ‘ سہولیات کا جائزہ لیا
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور نے اسسٹنٹ کمشنر لاریب اسلم، ایڈمن آفیسر سید اظہر عباس گیلانی، ایم ایس ڈاکٹر فرجاد بٹ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کی ایمرجنسی آئی سی یو اور سی سی یو سمیت دیگر وارڈز کا دورہ کیا اور ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجہ کی سہولیات کے متعلق دریافت کیا ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات اور ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف کے حاضری رجسٹرڈ بھی چیک کیے۔