سیاست میں آنے کا مقصد عوامی مسائل کا ازالہ ہے: چوہدری قاسم
نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)میرا سیاست میں آنے کا مقصد عوامی مسائل کا ازالہ ہے علاقے کی محرومیاں ناقابل برداشت ہیں میرے ابائو اجداد نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی انہیں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عام آدمی کی آواز بنوں گا آزاد حیثیت میں آئندہ انتخابات میں عام آدمی کی طاقت سے حصہ لوں گا کامیابی کے بعد جو جماعت عوام کی حقیقی ترجمانی کریگی اس کا ساتھی بنوں گا امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 135 چوہدری قاسم ریاض گجر کی سٹی پریس کلب میں گفتگوان کا کہنا تھامیرے والد چچابھائی نے عملی سیاست میںحصہ لیا اور کامیاب ہوکر عوام کی خدمت کی۔