ڈپٹی کمشنر قصور نے ’’اب گاؤں چمکیں گے‘‘پروگرام کا افتتاح کر دیا
قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر ارشد بھٹی نے قصور میں ’’اب گاؤں چمکیں گے‘‘پروگرام کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان الحق پوری، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے گاؤں وڈانہ میں پروگرام کا آغاز کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ’’ اب گاؤں چمکیں گے‘‘پروگرام کے تحت دیہات کو بھی شہروں کی طرز پر صفائی کا عملہ اورسہولیات دی جائینگی۔پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے مقامی افراد پر مشتمل ویلیج کمیٹیاں بنائی جائیں گی جو پروگرام پر عملدرآمدکو یقینی بنائینگی۔