• news

عدل و انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا:سعدیہ راشد

لاہور (خصوصی نامہ نگار)صدر ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان سعدیہ راشد نے''احترام عدل و انصاف'' کے موضوع پر شوریٰ ہمدرد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ نظام عدل و انصاف کے پوری طرح نفاذ کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ قانون وہ ہے کہ جو سب کے لیے یکساں ہو۔ جس میں چھوٹے بڑے ،امیر غریب، حاکم اور محکوم کے درمیان کوئی امتیاز نہ ہو۔ جس میں لوگوں کے اپنے احساسات شامل ہوں اور جس کی تعزیر سے بچنے کے لیے چور دروازے تلاش نہ کئے جاسکیں۔ عدلیہ کے منصفانہ فیصلے ہی معاشرے میں امن و امان کو یقینی بنا سکتے ہیں ۔ اجلاس میں صدر لیگل کاؤنسل ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان اشتیاق احمد چوہدری، انگلینڈ پاکستان لاء فورم کے چیئرمین  بیرسٹر نسیم باجو ہ نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی جبکہ جسٹس ر ناصرہ اقبال کی بیرون ملک مصروفیات کے سبب انکی عدمِ موجودگی میں ڈپٹی اسپیکر پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اکرم نے اسپیکر کے فرائض سرانجام دیے۔ اس موقع پر سیکنڈ ڈپٹی اسپیکر ماہر قانون عمر ظہیر میر،سابق ایڈوکیٹ جنرل پنجاب رانا امیر احمد خان، فرح ھاشمی، کاشف ادیب جاویدانی، شعیب مرزا،پروفیسر خالد محمود عطا،پروفیسر نصیر اے چوہدری، ثمن عروج، جناب راشد حجازی،انجینئر محمد آصف، جناب، ندیم شہزاد، ایم آر شاہد، اے ایم شکوری سمیت حاضرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن