• news

قادیانیوں کو غیر مسلم قراردینے پر ملک بھر میں ’’یوم ختم نبوت‘‘ منایا جائے گا:نصیر احمد نورانی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس جے یو پی پنجاب کے صدر حافظ نصیر احمد نورانی کی صدارت میں ہوا اجلاس میں جے یوپی کے چیئر مین علامہ قاری محمد زوار بہادر، ایم اے مہر، حافظ سلیم اعوان، رشید احمد رضوی، مفتی تصدق حسین،علامہ ابو یاسر اظہر حسین فاروقی، محمد تجمل بیگ،علامہ غلام مصطفیٰ سلطانی،پیر محمد منیر قادری،محمد ایوب خان ایڈووکیٹ،پروفیسرمحمد ارشد مہر،قاری خلیل احمد نقشبندی اور دیگر ارکان عاملہ شرکت کی۔ جے یو پی پنجاب کی عاملہ کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ 6ستمبر کو دفاع وطن اور 7ستمبر کو پاکستان کی قومی اسمبلی سے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے موقع پر ملک بھر میں ’’یوم ختم نبوت‘‘ منایا جائے گا۔اس کے لئے لاہور میں بڑی ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ جمعیت علماء پاکستان آئندہ عام انتخابات میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔

ای پیپر-دی نیشن