• news

یوم آزادی پرلیڈز یونیورسٹی میں پرچم کشائی کیک کاٹنے کی تقریب

لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہورلیڈز یونیورسٹی میں 14 اگست کی مناسبت سے پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کو ملی جوش وجذبے سے منانے کیلئے پرچم کشائی  اور کیک کٹنگ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی،،،ایگزیکٹو ڈائریکٹر حمزہ ظہور وٹو  ،،مینجنگ ڈائریکٹر اسد منظور وٹو ,  رجسٹرار ڈاکٹر سعید احمد وٹو اور ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ آفیئرز اے ڈی کاشف سمیت معزز فیکلٹی ممبران نے خصوصی شرکت کی۔وائس چانسلر لاہور لیڈز یونیورسٹی  ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی , حمزہ ظہور وٹو , اسد منظور وٹو اور ڈاکٹر سعید وٹو نے پرچم کشائی کی۔۔جس کے بعد یوم آزادی کی مناسبت سے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی،،حمزہ ظہور وٹو  اور اسد منظور وٹو  سمیت معزز فیکلٹی ممبران و دیگر سٹاف نے کیک کاٹ کروطن عزیز کی سلامتی اور ترقی کیلئے دعائیں بھی کی۔

ای پیپر-دی نیشن