• news

مرکنٹائل ایکس چینج میں 17.8ارب روپے کے سودے

کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے 17.8ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 14870 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 5.724 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 4.597 ارب روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.702 ارب روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 1.650 ارب روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.321 ارب روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 892.149 ملین روپے رہی۔

ای پیپر-دی نیشن