• news

چین ‘انڈونیشیا کے تاجروں کافوڈا ینڈ ا یگری کلچر شعبے میں دلچسپی کااظہار

لاہور (کامرس رپورٹر )چین، انڈونیشیا، بیلجیئم اورآسیان ممالک کے تاجروں نے فوڈ اینڈ ایگری کلچر کے شعبے میں پاکستانی ایس ایم ایز کے ساتھ تجارتی روابط کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس امر کا انکشاف سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے چیف ایگزیکٹو فرحان عزیز خواجہ نے پہلی بین الاقوامی فوڈ اینڈ کلچر ایگزیبیشن میں سمیڈا کی شرکت کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ اس ایگزیبیشن میں سمیڈا سمیت ملک کے تمام ترقیاتی اداروں کو 60 ممالک کی ریگولیٹری باڈیز اور تاجروں سے ملاقات کا موقع ملا۔ 

ای پیپر-دی نیشن