• news

سٹاک ماکیٹ میں تیزی، سرمایہ 19ارب روپے بڑھ گیا

کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تین روز کی تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتہ کا آغاز تیزی سے ہوا،کے ایس ای100انڈیکس 141پوائنٹس اضافہ کے بعد 48500پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،کاروبار میںتیز ی کے باعث مارکیٹ سرمایہ میں19ارب روپے کا اضافہ ہوا،تاہم حصص کی کاروباری مالیت لگ بھگ50فیصد گر گئی اور کاروباری حجم بھی گزشتہ جمعہ کے مقابلے میں کم رہا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںتین روز کی تعطیلات کے بعد منگل کو کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں،کے ایس ای100انڈیکس141پوائنٹس اضافہ کے بعد 48565 پوائنٹس پر بند ہوا،کے ایس ای30انڈیکس 77پوائنٹس اضافہ سے17202پوائنٹس سے بڑھ کر17280پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 87پوائنٹس اضافہ سے 32137پوائنٹس سے بڑھ کر32224پوائنٹس پر بند ہوا،مارکیٹ میں تیزی کے باعث مارکیٹ سرمایہ میں19ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے بعد مارکیٹ سرمایہ کا حجم71کھرب31ارب روپے کی سطح سے بڑھ کر 72کھرب50ارب روپے کی سطح پر آگیا،پاکستان سٹاک مارکیٹ میںگزشتہ روز9ارب روپے مالیت کے 25کروڑ حصص کا کاروبار ہوا ،جبکہ گزشتہ جمعہ کو17ارب روپے مالیت کے 36کروڑ سے زائد حصص کے سودے ہوئے تھے۔ گذشتہ روز مارکیٹ میں مجموعی طور پر 340کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے160کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں اضافہ ،155میں کمی اور25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے دیوان موٹرز،او جی ڈی سی ایل،کے الیکٹرک،پاک پٹرولیم،لال پیر پاور،،نشاط چونیاں،سمٹ بینک،پاک ریفائنری اور ورلڈ کال ٹیلی کام کے سودے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا? کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے بھائو میں118روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 7299روپے ہو گئی ،33.70روپے کے اضافے سے العباس شوگرکے حصص کی قیمت 483.80روپے پر جا پہنچی جبکہ سفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں27.45روپے کی کمی واقع ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن