• news

محمد آصف نے 7 مرتبہ کے عالمی چیمپئن سٹیفن ہینڈری کو شکست دیدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے محمد آصف نے پروفیشنل اسنوکر  ٹورنامنٹ برٹش اوپن کے کوالیفائنگ ڈرا میں7 مرتبہ کے عالمی چیمپئن اور سابق ورلڈ نمبر ون سٹیفن ہینڈری کو شکست دے کر مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔  محمد آصف اور سات مرتبہ کے پروفیشنل سنوکر چیمپئن سٹیفین ہینڈری کے درمیان مقابلہ تھا۔ ہینڈری نے پہلا فریم 73 کا بریک کھیلتے ہوئے 6-92 سے جیتا تاہم اگلے تین فریمز 11-85، 41-63 اور 41-58 کے سکور کیساتھ آصف کے نام رہے،  پاکستانی پلیئر نے تین۔ ایک کی برتری حاصل کرلی۔پانچویں فریم میں ہینڈری نے کم بیک کیا تاہم چھٹے فریم میں آصف نے 66 کا بریک کھیلتے ہوئے 30-67 سے کامیابی سمیٹ کر مقابلہ چار دو سے اپنے نام کیا۔64 کھلاڑیوں کے مین ڈراز میں جگہ بناکر آصف نے 3 ہزار پاؤنڈز کی انعامی رقم یقینی بنالی ہے۔ اسجد اقبال بھی کوالیفائنگ راؤنڈ میں شریک ہیں، وہ آج چین کے تیان بینگ فائی سے مقابلہ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن