• news

والدین سے کہا تھا میری شادی جلدی کردیں:شاہد آفریدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے خود والدین سے کہا کہ ان کی شادی جلدی کردیں۔ شاہد آفریدی نے اپنی شادی کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آکر زندگی ٹھہرسی گئی تھی، شاہد آفریدی نے کہا کہ میں چاہتا تھا میری شادی جلدی ہوجائے تاکہ زندگی کا نظم و ضبط بن جائے، میں نے خود والدین سے کہا تھا کہ وہ میرے لیے لڑکی دیکھنا شروع کردیں کیوں کہ میرا خیال ہے شادی کیلئے والدین کی پسند سب سے بہتر ہے، 17سے 24سال کی عمر تک ہم خود کو عقلمند اور سامنے والے بیوقوف سمجھتے ہیں لیکن درحقیقت بڑے بڑے ہی ہوتے ہیں، وہ ڈگریوں سے نہیں زندگی کے تجربے سے بڑے بنتے ہیں اور یہ تجربہ کئی ڈگریوں سے بڑھ کر ہے۔ میں نے سوچا تھا کہ اگر والدین کا فیصلہ بہتر نہیں ہوا تو دوسری شادی کرلیں گے لیکن الحمد اللہ میں بہت خوش ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن