• news

اسمبلی تحلیل ہوچکی، نئے انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے: چیف جسٹس

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے عمران کی این اے 131  لاہور میں دوبارہ گنتی کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ دوبارہ گنتی کی اپیل تو اب غیر موثر ہو چکی ہے۔ اس پر وکیل بابر اعوان نے جواب دیا کہ جی سر، بالکل غیر مؤثر ہو چکی ہے، اجازت دیں تو معاملہ پر چیئرمین پی ٹی آئی سے نئی ہدایات لے لوں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے، اسمبلی تحلیل کے بعد اس معاملہ پر کیا ہو سکتا ہے، اب نئے انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے۔ وکیل چیئرمین پی ٹی آئی بابر اعوان نے کہا کہ نئے انتخابات کا تو ہمیں بھی بے صبری سے انتظار ہے۔ بعدازاں عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے کی بنا پر نمٹا دی۔

ای پیپر-دی نیشن