• news

ایس ای سی پی نے 120 غیر قانونی پرسنل لون ایپس بند کروا دیں

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے،صارفین کے تحفظ کے پیش نظر گوگل اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے تعاون سے، گوگل اور ایپل کے پلے سٹور پر دستیاب ، 120 غیر قانونی لون ایپس کو بند کروا دیا ہے۔ حال ہی میں  غیر قانونی پرسنل لون ایپس کا رجحان منظر عام پر آیا ،  جس میں صارفین کو گمراہ کن معلومات فراہم کرنے  ، ڈیٹا پرائیویسی کی خلاف ورزیوں،  اور وصولی کے غیر موذوں طریق کار بارے میں سنگین  شکایات موصول ہوئیں۔ایس ای سی پی نے نہ صرف لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کے لیے اپنے ریگولیٹری فریم ورک کو سخت کیا بلکہ غیر مجاز اور غیر قانونی قرضوں کی ایپس کو بند کرنے کے لیے موثر اقدامات بھی کیے ہیں۔ایس ای سی پی کی جانب سے موثر نگرانی اور صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کے  نتیجے میں ایس ای سی پی نے غیر قانونی طور پر چلنے والی 120   پرسنل لون ایپس کو فوری طور پر بلاک کرنے کے  لئے گوگل اور پی ٹی اے کو رپورٹ کیا۔ اس کے علاوہ ، ان غیر قانونی ایپس چلانے والے افراد  کے خلاف  الیکٹرانک جرائم کے روک تھام کے ایکٹ 2016 کے مطابق مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو  بھیجا گیا 

ای پیپر-دی نیشن