• news

عوام مہنگائی میں گھرے، کسی کو احساس نہیں، پٹرول مہنگا ہونے پر خواتین برہم

لاہور (لیڈی رپورٹر) خواتین نے پٹرولیم مصنوعات میں ایک مرتبہ پھر ہوشربا اضافے پر شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم عوام پہلے ہی مہنگائی کے طوفان میں گھرے ہوئے ہیں موجودہ اضافہ سے ان غریبوں کے پرخچے اڑ جائیں گے۔ توقع تھی کہ نگران حکومت کچھ توقف سے کام لیں گے مگر ان سے کچھ اور تو ہوا نہیں آتے ہی مہنگائی کا ایکسی لیٹر دبا دیا، جس سے ان کی بے حسی نوشتہ دیوار بن گئی ہے۔ گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو میں ورکنگ خواتین زیبا سلمان اور سدرہ امین نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ہر چیز کی قیمت کو آگ لگ جاتی ہے مگر ثابت ہوگیا کہ کسی کو عوامی مشکلات سے کوئی دلچسپی نہیں، گھریلو خواتین نبیلہ، فردوس اور نازیہ عاشق نے کہا کہ بس رکشہ، ٹیکسی، ٹرین، جہاز ہر ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھ چکے ہیں، کچن کی کوئی چیز سستی نہیں رہی، کپڑے، بچوں کی فیس، کرایہ مکان، علاج معالجہ کہاں سے کریں۔ یونیورسٹی طالبات رمشہ اور طوبیٰ نے کہا کہ ہم تو روز روز کی مہنگائی سے تنگ آگئی ہیں، والدین پر بوجھ ڈالنے کو دل نہیں مانتا۔

ای پیپر-دی نیشن