• news

جمہوریت کے فروغ کیلئے صحافتی برادری کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل: پرویز اشرف

اسلام آباد (نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ جمہوریت کے فروغ کے لیے صحافتی برادری کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ صحافت کا شعبہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت اور سیاست دونوں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور دونوں سٹیک ہولڈرز کا فرض ہے کہ وہ ملک کی ترقی کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی اصل طاقت صحافی حضرات اور میڈیا ورکرز ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) کے اراکین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پی آر اے عوام اور پارلیمنٹ کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے تقدس کو برقرار رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن