• news

پٹرول ڈلوانے کیلئے ہیلمٹ کی پابندی، نوٹیفکیشن معطلی کے حکم میں توسیع

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلوں میں پٹرول ڈلوانے پر پابندی کے خلاف درخواست پر سرکاری وکیل کو جواب داخل کرانے کیلئے 31 اگست تک مہلت دے دی۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت فریقین سے بھی جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر کا پٹرول ڈلوانے کیلئے ہیلمٹ کی پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے حکم میں توسیع کر دی۔ درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن