ملک میں غیر مسلموں کا تحفظ مسلمانوں کی ذمہ داری: طاہر اشرفی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انٹرنیشنل انٹر فیتھ ہارمنی کونسل و پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے قرآن پاک کی بے حرمتی اور مقدسات کی توہین کی شدید مذمت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے۔ یہ شریعت کا حکم ہے کہ مسلمانوں کی اکثریت والے ملک میں غیر مسلموں کا تحفظ کرنا مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔ اسی طرح یہ ریاست کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے ملک کی اقلیتوں کی حفاظت کرے۔ انتظامیہ، علماء کرام اور مسیحی رہنمائوں سے مل کر صورتحال کو بہتری کی طرف لانے میں اپنا کردار اداکریں گے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے جو تمام تر معاملات کی آزادانہ تحقیقات کرے۔