• news

ممبئی: ہوٹل میں چکن کے سالن میں چوہا نکل آیا

ممبئی (نیٹ نیوز) باندرہ کے ہوٹل میں چکن کے سالن میں مرغ کے بجائے سالم چوہا نکل آیا، جس پر گاہک کی شکایت کے بعد پولیس نے ہوٹل کے مینیجر اور  شیف کو گرفتار کر لیا۔ انوراگ سنگھ  اپنے دوست امین  کے ساتھ باندرہ میں واقع ہوٹل پر کھانا کھانے گیا تھا۔  انوراگ سنگھ نے اپنے لیے چکن کا انتخاب کیا جبکہ مٹن کی ڈش اس کے دوست کے حصے میں آئی۔ انوراگ سنگھ نے لقمے کھانے شروع کیے تو اسے احساس ہوا کہ  بوٹی کا ذائقہ روایتی چکن جسیا نہیں تھا۔ جس پر اس نے بغور گوشت کی بوٹی کا جائزہ لیا تو یہ کراہت آمیز انکشاف ہوا  کہ جس  بوٹی کو اس نے چکن سمجھ کر منہ میں رکھا تھا وہ دراصل  مردہ چوہا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن