رائیونڈ روشن سنٹر سے منشیات کے مریض بھاگ نکلے ‘پولیس کی دوڑیں
سندر (نامہ نگار) پنجاب حکومت کی جانب سے منشیات کا شکار مریضوں کی بحالی کیلئے رائیونڈ میں بنائے جانے والے روشن سنٹر سے منشیات کا شکار مریض کھڑکیاں اور دروازے ٹور کر فرار ہو گئے ۔ رائیونڈ سرکل پولیس کی ڈوریں لگ گئیں‘ واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی بھی موقع پر پہنچ گئے اور تمام معاملہ کا بخوبی مشاہدہ کرتے رہے۔ آخری اطلاعات تک فرار مریض پولیس کی حراست میں نہ آ سکے ۔تمام صورتحال کو میڈیا سے چھپانے کیلئے انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے میڈیا کو روشن سنٹر نہیں جانے دیا گیا۔ روشن سنٹر کا افتتاح ایک روز قبل ہی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کیا تھا۔انتظامیہ کی کوتاہی کے باعث مریض روشن سنٹر میں توڑ پھوڑ کرتے رہے اور فرار بھی ہوگئے۔ مریضوں کو کنٹرول کرنے کیلئے انتظامیہ کے پاس کوئی بیک اپ سپورٹ موجود نہ تھی۔ ذرائع کے مطابق روشن سنٹر سے بھاگنے والے مریضوں کی تعداد 6 سے 8 بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس اور انتظامیہ فرار ہونے والے مریضوں کی تعداد چھپاتی نظر آئی۔