طالبان حکومت نے دوسال میں اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا ، امریکہ
واشنگٹن(آئی این پی)امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان طالبان نے وعدے کیے، مگر پورے نہیں کیے ، طالبان کو وعدوں کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں، بلنکن نے کہاکہ جب تک خواتین کو تحفظ نہیں دیا جائے گا طالبان کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکیں گے،انہوں نے کہا کہ 2برس میں تقریبا 34ہزار افغان شہریوں کو خصوصی امیگرنٹ ویزے جاری کیے گئے جبکہ اگست 2021سے اب تک 1.9بلین ڈالر افغان عوام کی امداد کے لیے عطیہ کیے،امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں شراکت داروں کے ساتھ وعدوں کی تکمیل پر پیشرفت جاری ہے۔