• news

یوکرائن کے وسائل ختم ہوچکے کھوئے ہوئے علاقوں کیلئے کارروائی کررہا ہے، روسی وزیر

ماسکو(این این آئی)روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے دعوی کیا ہے کہ یوکرائن کے فوجی وسائل قریبا ختم ہو چکے ہیں جبکہ یوکرائن کی مسلح افواج اپنے کھوئے ہوئے علاقوں کو واگذار کرانے کے لیے سخت جوابی کارروائی کر رہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماسکو میں منعقدہ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شوئیگو نے کہا کہ مغرب کی جانب سے جامع امداد مہیا ہونے کے باوجود یوکرائن  کی مسلح افواج نتائج حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔انھوں نے کہاکہ جھڑپوں اور لڑائی کے ابتدائی نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ یوکرائن کے فوجی وسائل قریبا ختم ہو چکے ہیں۔مغربی ہتھیاروں کے بارے میں کچھ بھی انوکھا نہیں ہے اور یہ کہ وہ میدان جنگ میں روسی ہتھیاروں سیغیر محفوظ نہیں ہیں۔یوکرائن نے جون میں اپنے طویل عرصے سے متوقع جوابی حملے کا آغاز کیا تھا ، لیکن اس نے سخت لڑائی کا اعتراف کیا ہے جبکہ اس کی مسلح افواج سخت مضبوط روسی پوزیشنوں کو توڑنے کے لیے جدوجہد کررہی ہیں۔یوکرائن نے اپنے مشرق میں واقع جنگ زدہ شہر بخموت کے ارد گرد کامیابی کا دعوی کیا ہے جبکہ روس نے شمال مشرقی خطے خرکیف میں واقع قصبے کوپیانسک کے ارد گرد پیش قدمی کا دعوی کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن