امریکہ تنازعہ جموں و کشمیر کے حل میں مدد کرسکتا ہے:مسعود خان
واشنگٹن(کے پی آئی)امریکہ میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکا تنازعہ جموں و کشمیر کے حل میں مدد کرسکتا ہے۔مسعود خان نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے بھارت کے ساتھ بات چیت کا خواہاں ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردپاکستان میں امن کو سبوتاڑ کرنے کے لیے افغان سرزمین کو استعمال کر رہے ہیں۔