ہائیکورٹ : آئی جی پولیس ، آئی جی جیل‘ہوم سیکرٹری کو جرمانہ کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کل تک ملتوی
لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے سپیشل سنٹرل کورٹ کی جانب سے آئی جی پولیس ، آئی جی جیل اور ہوم سیکرٹری کو جرمانہ کرنے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر کارروائی اٹھارہ اگست تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے حکم امتناع میں توسیع کر دی،پنجاب حکومت نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ سپیشل سنٹرل کورٹ نے آئی جی پولیس اور آئی جی جیل کو پچاس پچاس ہزار جرمانہ کیا جو غیر قانونی ہے،عدالت نے تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کر دی۔