پاکستان سینکڑوں جا نوں کے نذرانے دیکر حاصل ہوا:بیگم ناصرہ شوکت
جمبر (نامہ نگار)دریائے راوی پرمعروف سیرگاہ ہیڈبلوکی کے قریب واقع ’’رانا سفاری پارک اینڈ رانا ریزورٹ‘‘ میں بھی یو م آزادی کی رنگا رنگ تقریب انتہا ئی جو ش خروش سے منائی گئی ۔ رانا سفاری پارک میں پرچم کشائی کے بعد پرچم کو سلامی دی بھی کی گئی، تقریب کی مہمان خصوصی پیپلز پارٹی پنجا ب کی کوارڈی نیٹرو فنانس سیکرٹری بیگم ناصرہ شوکت محمودتھیں اس موقع پر رانا سفاری پارک کی ڈائریکٹرپروفیسرڈاکٹر عائشہ شوکت محمود اور دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے ۔ بیگم ناصرہ شوکت محمود نے تقریب کے شرکا ء سے خطاب کرتے کہا کہ ملک پاکستان ہمیں یو نہی نہیں حاصل ہوا بلکہ اس کی آزادی کیلئے سینکڑوں مائوں، بہنوں ،بوڑھوں بچوں نے اپنی جا نوں کے نذرانے دیکر حاصل کیا ۔ہمیں ملی اتحاد اور یگانگت سے رہنا چاہیے ملک کو خوبصورت بنانے کے درخت لگانے چاہیے ۔