مرکنٹائل ایکس چینج میں 19.9ارب روپے کے سودے
کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے 19.9ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 14,777 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 7.969 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 4.758 ارب روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 3.303 ارب روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.648 ارب روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 812.004 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 405.856 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 277.312 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 269.998 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 00234.3 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 82.116 ملین روپے، برینٹ کے سودوں کی مالیت 41.820 ملین روپیاور جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 37.042 ملین روپے رہی،ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 30 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 92.963 ملین روپے رہی۔