• news

فراڈ،ناانصافی کا خاتمہ سے اوورسیز سے اربوں ڈالر سرمایہ کاری آئیگی :ڈاکٹر مبشر

لاہور (کامرس رپورٹر )پاکستانی نژاد معروف امریکی بزنس مین اور ڈیموکریٹک پارٹی امریکہ کے رہنما ڈاکٹر مبشر چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت بنانے یا گرانے میں کبھی امریکہ کا کردار نہیں رہا۔ اوورسیز پاکستانی سے پاکستان میں فراڈ اور ناانصافی ختم کردی جائے تو اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہیں۔ لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان اکنامک رپورٹر ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مبشر چوہدری نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آرہی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کی ضرورت ہے جس میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اربوں ڈالر سرمایہ کاری لائی جاسکتی ہے لیکن اس کیلئے انہیں سہولیات سکیورٹی اور انصاف فراہم کرنا ضروری ہیں۔ معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے اور ملک کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کیلئے تمام ادارے ایک پیج پر ہوں۔ ڈاکٹر مبشر چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو امریکہ نے کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔ سیلاب متاثرین کی مدد بھی کی ،آئی ایم ایف سے معائدہ میں بھی امریکہ نے اہم کردار ادا کیا ۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے نائب صدر عدنان بٹ سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر طرح کا کھانا بنانے والے شیف موجود ہیں۔ شیف انڈسٹری کو سہولیات فراہم کی جائیں تو بیرون ملک ان افراد کو بھیج کر زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن