• news

ٹی پی ایل میپس نے پہلی سمارٹ میپس ایپلی کیشن ایپ متعارف کردی

 لاہور(کامرس رپورٹر ) ٹی پی ایل کارپوریشن کے ذیلی ادارہ، ٹی پی ایل میپس نے صارفین کو راستہ بتانے والی پاکستان کی پہلی سمارٹ میپس ایپلی کیشن ایپ کو متعارف کرادیا ہے۔ یہ ایپ جدید لوکیشن ڈیٹا لوکیشن انٹیلی جنس اور جی آئی ایس خدمات کو کاروباری اور انفرادی صارفین تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ پاکستان میں اس ایپ کی بدولت میپنگ میں بڑی تبدیلی کا آغاز ہونے والا ہے جبکہ کاروباری اداروں کو بھی اپنے آپریشنز میں اضافے کیلئے لوکیشن کی بنیاد پر ڈیٹا اور انٹیلی جنس معلومات کی فراہمی ممکن ہوگی۔ٹی پی ایل میپس کا بیٹا ورڑن 14 اگست بروز پیر متعارف کرادیا گیا ہے۔ اس بڑی تبدیلی کی حامل ایپ کو اس طرح سے تیار کیا گیا ہے کہ مقامی صارفین کو راستے کی تلاش میں فیول کی بچت، پبلک ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ انفارمیشن اور مقامی سطح پر مقامات کی نشاندہی سمیت سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کردیا گیا ہے۔ ٹی پی ایل میپس کے سی ای او سرور خان نے کہا ہم ٹی پی ایل میپس ایپ متعارف کروانے پر بہت خوش ہیں، جو پاکستان کی میپنگ کے شعبے میں ایک بہت بڑی تبدیلی ہے۔ہماری ٹیم  100 فیصد پاکستانی انجینئرز اور ڈیٹا ماہرین پر مشتمل  ہے جس نے انفرادی صارفین اور کاروباری اداروں،  دونوں کی ضروریات پوری کرنے کے حوالے سے جامع میپنگ حل تیار کرنے کیلئے انتھک محنت کی ہے۔ اپنے جدید فیچرز اور بے مثال درستگی کے ساتھ ٹی پی ایل میپس پاکستانیوں کو راستہ بتاتی ہے اور کاروباری اداروں کو لوکیشن بیسڈ ڈیٹا کی سہولت فراہم کرتی ہے۔پاکستان میں لوکیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری کی بنیاد رکھنے رکھنے والی ٹی پی ایل میپس 8 ملین پوائنٹس آف انٹرسٹ کا مقامی سطح پر سب سے بڑا ڈیٹا کیٹالاگ ہے جو ملک بھر کے 350 سے زائد شہروں پر محیط ہے۔

ای پیپر-دی نیشن