• news

بلائنڈ ورلڈ گیمز : قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بلائنڈ ورلڈ گیمز میں شرکت کیلئے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی ہے۔ بلائنڈ ورلڈ گیمز 17سے 26اگست تک برمنگھم میں جاری رہیں گی ، بلائنڈ کرکٹ ایونٹ کو پہلی مرتبہ شامل کیا گیا ہے کرکٹ کے مقابلوں میں 5ممالک کی ٹیمیں شریک ہونگی۔ پاکستان ٹیم پہلا میچ بھارت کیخلاف کھیلے گی،قومی بلائنڈ  ٹیم  کے کپتان نثارعلی ‘بدرمنیر نائب ہونگے۔ ظفر اقبال،ریاست‘ شاہ زیب ،فخر عباس ، سلمان،  آصف، شاہ زیب ر،انیس جاوید شامل ہیں۔ معین اسلم، نعمت اللہ، مطیع اللہ، محسن خان، کامران اختر، اکمل حیات، اور اسرار حسان ، محمد ظہیر ،حسان جمال ، آفتاب ، علی بابر ٹیم کا حصہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن