• news

پی ایس بی نے پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو جناح سٹیڈیم دینے کی ہامی بھرلی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان فٹبال ٹیم کیلئے کمبوڈیا کیخلاف میچ کے سلسلے میں جناح سٹیڈیم اسلام آباد دینے کی ہامی بھرلی۔پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی درخواست پر جواب دیدیا۔پی ایس بی نے این سی کو کمبوڈیا کیخلاف میچ کیلئے جناح سٹیڈیم دینے کی ہامی بھرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ چاہتا ہے کہ نارملائزیشن کمیٹی کی ٹیم 17 اگست کو جناح سٹیڈیم کا معائنہ کرلے۔نارملائزیشن کمیٹی کے ممبران آج اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم کا معائنہ کریں گے۔ پنجاب اسپورٹس بوڈ نے تاحال نارملائزیشن کمیٹی کو پنجاب سٹیڈیم کے حوالے سے لیٹر جاری نہیں کیا۔پنجاب سپورٹس بورڈ نے پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے ارکان کو زبانی پنجاب سٹیڈیم دینے کی ہامی بھری تھی۔واضح رہے کہ 18 اگست تک پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن کو وینیو کے حوالے سے رپورٹ کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن