• news

چیئرمین پی ٹی آئی کا مختلف مقدمات میں گرفتاری روکنے، ضمانتیں مسترد ہونے کے خلاف اور رہائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع 


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم نے رہائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ چیئرمین تحریک انصاف کے وکلاءنے مختلف مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد ہونے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں مو¿قف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ملک بھر میں 180 سے زائد بے بنیاد، جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ سے دیگر مقدمات میں گرفتاری روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدم دستیابی کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کی ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے سنٹرل جیل اڈیالہ منتقلی اور سہولیات کے لیے دائر درخواست پر سماعت نہ ہو سکی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدم دستیابی کے باعث عدالتی حکم کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی سے وکلاءکو نہ ملنے دینے اور وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر دائر توہین عدالت کیس کی سماعت نہ ہو سکی۔ وکیل شیر افضل مروت کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔
پی ٹی آئی 

ای پیپر-دی نیشن