سوک ایجوکیشن کے موضوع پر پنجاب کی جامعات کے وائس چانسلرز کی کانفرنس
لاہور(نیوز رپورٹر)ایچ ای سی پنجاب اور سنٹر فار پیس اینڈ سیکولر اسٹڈیز کے اشتراک سے سوک ایجوکیشن کے موضوع پر پنجاب کی جامعات کے وائس چانسلرز کی کانفرنس کے دوسرے سیشن بین المذاہب ہم آہنگی کے عنوان پر سیمینارکا انعقاد کیا جس میں متفقہ طور پر واقعہ جڑانوالہ کی مذمت کی گئی۔ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا وفاق المدارس کے بورڈز کا پنجاب کی جامعات سے الحاق ہونا چاہیے۔ مقررین نے کہا تمام مذاہب آسمانی کتابوں کا احترام کرتے ہیں۔ مسلم ،سکھ، ہندو رہنماﺅں نے سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔ کانفرنس میں پنجاب کی 30 جامعات کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔