ڈاکٹر جمال ناصر کی نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
لاہور(نیوز رپورٹر)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے نگراں وزیر اعظم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نگراں وزیر اعظم موجودہ حالات میں ملک کی بہتری کے لئے ضروری اقدامات کریں گے۔