کھلاڑیوں نے بھارت میں دبائوپر قابو پالیا تو ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں: وہاب ریاض
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ تمام کھلاڑی بھارت میں پہلی مرتبہ کھیلیں گے، اگر کھلاڑیوں نے بھارت میں دبائوپر قابو پا لیا تو پھر اچھا ہوگا۔وہاب ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بارے میں کہا کہ پاکستان کی بولنگ لائن بہت اچھی ہے لیکن تمام کھلاڑی بھارت میں پہلی مرتبہ کھیلیں گے تو اہم بات یہ ہے کہ کھلاڑی دبائو کو کیسے برداشت کرتے ہیں۔انہوں نے ایشیا کپ کے بارے میں کہا کہ ایشیا کپ میں پاکستان کو ایشین کنڈیشنز کی وجہ سے فائدہ ہوگا۔