• news

فتخار احمد کا ایلون مسک سے ایک ٹویٹر اکاونٹ معطل کرنے کا مطالبہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آل راونڈر افتخار احمد نے ایک ٹویٹر صارف کی جانب سے ان سے منسوب بیان کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے کی تردید کی ہے۔ مذکورہ ٹویٹ میں کہا گیا کہ افتخار احمد نے ہندوستان کے خلاف کھیلنے کا موازنہ ’’گلی بچوں‘‘ کا سامنا کرنے سے کیا ہے۔ 32 سالہ بیٹر نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر صارف کو ’’نفرت انگیز جذبات پھیلانی‘‘ پر سرزنش کی۔ انہوں نے پلیٹ فارم کے منتظمین سے بھی اپیل کی کہ وہ ایسے گمراہ کن اکاونٹس کے خلاف سخت اقدامات کریں۔ افتخار احمد نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ’’مجھے اس بیان سے آگاہ کیا گیا ہے جو میں نے کبھی نہیں دیا ہے۔ درحقیقت کوئی بھی پیشہ ور کرکٹر ایسا بیان نہیں دے گا۔ براہ کرم جھوٹی خبریں پھیلانا بند کریں اور اس شخص کو نفرت پھیلانے پر رپورٹ کریں۔

ای پیپر-دی نیشن