• news

 چےف سےکرٹری سندھ ‘ بلوچستان اور آزاد کشمےر سمیت متعدد سیکرٹریز ، ڈی جی تبدیل 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگران حکومت نے وفاقی بےورو کرےسی مےں وسےع پےمانے پر تبادلے کئے ہےں ، چےف سےکرٹری سندھ اور بلوچستان،چےف سےکرٹری آزاد کشمےر ،اسلام آباد کے چےف کمشنرز کو تبدےل کر دےا گےا ہے ،ڈی جی پاسپورٹ کو بھی تبدےل کر دےا گےا ،شکےل قادر خان کو چےف سےکرٹری بلوچستان تعےنات کےا گےا ہے ،چیف کمشنر اسلام آباد نور الامین مینگل تبدیل کر دےا گےا ، گرےڈ20 کے محمد انوار الحق کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات ،گریڈ 22 کے کامران علی افضل کو سیکرٹری کابےنہ ڈوےژن ، کامران علی افضل ڈی جی سول سروس اکیڈمی تعینات تھے ،ساجد بلوچ کو سپیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن ،گریڈ 21 کے عبداللہ خان سنبل کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج داخلہ تعینات کر دےا گےا ،چےف سےکرٹری سندھ سہےل راجپوت کی خدمات وفاق کے سپرد کر دی گئےں ہےں،ارم انجم کو سےکرٹری مےری ٹائم، گریڈ 22 کے افسر حسن نثار جامی کو سیکرٹری آئی ٹی تعینات، گرےڈ21کے افسر مومن آغا سیکرٹری انچارج پٹرولیم ڈوےژن، کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود سیکرٹری انچارج نیشنل فوڈ سکیورٹی ،گریڈ 22 کے آصف حیدر شاہ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی تعےنات ، گریڈ 22 کی حمیرہ احمد سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت، گرےڈ22 کے سید علی مرتضیٰ سیکرٹری آبی وسائل، داود محمد چیف سیکرٹری آزاد کشمیر تعینات کر دیئے گئے ،مصطفیٰ جمال قاضی ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ تعینات ، ان لینڈ ریونیو سروس گریڈ 22 کی فارینہ مظہر کو سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔فارینہ مظہر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے ڈاکٹر فخر عالم عرفان چیف سیکرٹری سندھ تعینات کر دیا گیا۔ڈاکٹر فخر عالم عرفان اس سے قبل سیکرٹری وزارت ہاوسنگ و تعمیرات تعینات تھے۔

سیکریٹری تبدیل 

ای پیپر-دی نیشن