چوری کے چاول کھانے پر باپ نے قے کرائی ، بچہ بھوک سے جاں بحق
نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار) بھوک سے لاچار 10سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ،محلہ اسلام پورہ کے رہائشی فیضان نے گذشتہ رات بھوک سے مجبور ہو کر ہمسائے کے گھر سے چوری چھپے چاول کھائے تو صبح ہمسایوں نے فیضان کے والد محنت کش عمران کو شکایت لگائی باپ نے بیٹے کی ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہوئے اسکو قے کرائی اور بچوں کو گھربند کرکے کام کاج کی تلاش میں چلا گیا ۔ بھوک سے نڈھال دس سالہ فیضان چھوٹے بہن بھائی کے سامنے بھوکا پیاسا دم توڑ گیا، اطلاع پر ریسیکو1122اہلکار نے بچے کی موت کی تصدیق کی تو پولیس بھی پہنچ گئی ۔ پولیس تحقیق میں انکشاف ہوا محنت کش عمران کی بیوی نے تین سال قبل بچوں کو خاوند کے پاس چھوڑکردوسری شادی کرلی۔ عمران محنت مزدوری کرکے بچوں کا پیٹ پالتا لیکن گھر میں اکثر فاقے رہتے عمران کے دوبیٹے اور ایک بیٹی کو ایک وقت کا کھانا بھی میسر نہ تھا خوراک کی عدم دستیابی سے بچوں کی نشوونما متاثر تھی ۔ فیضان کی موت کی خبر نے لوگوں کو دہلا کررکھ دیا۔ پولیس نے ڈیڈباڈی تدفین کے لیے والد کے حوالے کردی ۔
بھوکابچہ