ریاستی دہشت گردی جاری ، ایک نوجوان شہید ،4 طلبا سمیت 6 کشمیری گرفتار
سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں جمعہ کو دو نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جموں کے ضلع ریاسی میں ایک شہید نوجوان کی لاش ملی ہے۔نوجوان کو بھارتی فوج اورا سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے اگست کے پہلے ہفتے میں ضلع راجوری کے علاقے بدھل میں گولی مار کر زخمی کر دیا تھا۔ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا اور اس کی لاش بھارتی فوج نے جمعہ کو ضلع ریاسی کے علاقے ڈھکی کوٹ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران برآمد کی۔ادھر سری نگر شمای کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے میں جمعہ کی صبح دریائے جہلم سے ایک عدم شناخت لاش برآمد کی گئی۔ بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کارروائی میں شمالی کشمیر سے 2 نوجوانوں کو گرفتار کر کے ان پر بھارت سے بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بھارتی فوج کی راشٹریہ رائلز کے اہلکاروں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شمالی کشمیر کے بارہ مولا ضلع کے علاقے سوپور کی شیر کالونی میں دو نوجوانوں منظور احمد اور تنویر ا حمد کو گرفتار کیا۔ دوسری جانب بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں 4کشمیری طلبا کو مقامی ہندوﺅں نے ہراساں کیاہے اور بعد میں پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔جموں وکشمیر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایمٹی یونیورسٹی نوئیڈا کے شعبہ قانون میں زیر تعلیم 4کشمیری طلبا کو ہاسٹل کے باہر مقامی ہندوﺅں کی طرف سے انکے ساتھ بدتمیزی،مار پیٹ اور انہیںہراساں کرنے کی اطلاع پولیس کودینے پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔سابق وزیر اعلی اورپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) ی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے مقدمے میں ہمیں بھارتی سپریم کورٹ سے امید ہے کہ وہ انصاف کرے گی۔محبوبہ مفتی نے نئی دہلی میں ایک بیان میں کہا، ہمیں سپریم کورٹ سے امید ہے کہ وہ انصاف کرے گی۔ ہماری جدوجہد یہیں ختم نہیں ہوتی۔ ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
کشمیر