• news

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ماحول دوست اقدامات کا سلسلہ جاری 


لاہور(خبرنگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ماحول دوست اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی روزانہ کی بنیادوں پر صفائی کے ساتھ صاف ماحول کیلئے بھی کوشاں ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر ایل ڈبلیو ایم سی کے تمام عارضی کولیکشن پوائنٹس اور ملحقہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر شجر کاری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا شجر کاری مہم کے حوالے سے کہنا ہے کہ انوائرمنٹ سیفٹی اقدامات کے تحت پودے لگائے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن