عدلیہ کامشن یا جے آئی ٹی سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کرے:اسلم گل
لاہور(نامہ نگار )پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ عدلیہ کا اعلیٰ سطحی کمشن یا جے آئی ٹی سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کرے۔مسیحی بھائیوں سے سانحہ جڑانوالہ پر معافی چاہتے ہیں اور معذرت خواہ ہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر لاہور کے بڑے چرچز کا دورہ اور اظہار یکجہتی کریں گے۔ مسیحی آبادیوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔پاکستان میں جنگل کا قانون نہیں،کسی نے قرآن پاک کی بیحرمتی کی مذموم حرکت کی ہے تو اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔