عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنا ہرمسلمان کا فرض منصبی ہے:مولانا عزیز الرحمن ثانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، ڈاکٹر عبدالواحد قریشی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا محمدحنیف کمبوہ، مولانا عبدالعزیز، مولانا عابد حنیف، مولانا سمیع اللہ نے 6ستمبر ختم نبوت کانفرنس وحدت روڈ کرکٹ گراؤنڈ کی تیاری سلسلے میں مختلف مساجدمیں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنا ہرمسلمان کا فرض منصبی ہے۔ آج بھی پوری دنیا کے مسلمان عقیدہ ختم نبوت پر متحد ومتفق ہیں۔ پارلیمنٹ نے منکرین ختم نبوت قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کو آئینی وقانونی تحفظ فراہم کیا۔