پاکستان کا قیام کسی فرقہ نہیں ، اسلام کے نام پر عمل میں آیا:علامہ آغا سید حسین مقدسی
لاہور(خصوصی نامہ نگار ) تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ بزرگانِ دِین بشمول حضرت شاہ عبدالطیف کاظمی المعروف بری امام ؒ کی تعلیمات عصبیتوں اور عدم برداشت کے خاتمے سے عبارت ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزار پر چادر پوشی کے بعد ملک بھر سے آئے زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاکستان کا قیام تمام مسلمہ مکاتب کی قربانیوں کے نتیجہ میں کسی فرقہ نہیں بلکہ اسلام کے نام پر عمل میں لایا گیا لہٰذا وجودِ پاکستان کیلئے لازمی ہے کہ آئین کے مطابق تمام مکاتبِ فکر کے حقوق کی یکساں ادائیگی اور تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔