یوم آزادی پر آرمی چیف کا خطاب عوامی جذبات کا عکاس تھا : مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر ، درجنوں کتابوں کے مصنف اور جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ یوم آزادی کی شاندار پریڈ پر آرمی چیف کے خطاب عوامی جذبات کا عکاس تھا۔ ہمارے بزرگوں کو یقین تھا کہ پاکستان بن گیا تو اسلام کی پہلی ریاست جو نبی پاکؐ نے قائم کی تھی ویسی ہی ریاست وجود میں آئے گی۔ صحابہ کرام ؓ والا جذبہ پیدا ہوگا۔ آپؐ کا فرمان تھا لوگو!اس کلمہ کو اپنا لو فلاح پاجائو گے۔ صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین آپؐ کی دعوت کو قبول کیا اور ایسی فلاح پائی کہ چند سالوں میں اسلامی ریاست دنیا کی عظیم فلاحی ریاست معرض وجود میں آگئی۔