لاہور قلندرز کا فاسٹ بائولرز‘سپنرز کیلئے اوپن ٹرائلز کا اہتمام
لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور قلندرز کا پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام 2023 کے تحت فاسٹ بائولرز اور سپنرز کیلئے اوپن ٹرائلز کا اہتمام کیا گیا۔ قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹرائلز میں بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں کو ایک سال کا کنٹریکٹ دیا جائیگا۔ کنٹریکٹ کے تحت منتخب کھلاڑیوں کو قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر میں بھرپور تربیت دی جائیگی۔مالک لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا ہے کہ وہ پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام میں ہزاروں کھلاڑیوں کی شرکت پر بہت خوش ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ پاکستان ٹیلنٹ سے مالامال ہے بس ضرورت اس ٹیلنٹ کو بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ہے۔ڈائریکٹر کرکٹ آپرشنز عاقب جاویدنے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کا مقصد ٹیلنٹ کی تلاش اور پھر اسے بااختیار کرنا ہے۔ پی ڈی پی صرف ایک ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام نہیں بلکہ ایک مکمل سفر ہے۔